وطن نیوز انٹر نیشنل

پولیس لائنز میں فکر اقبال سوسائٹی اور پنجاب پولیس کے زیر اہتمام فکر اقبال سیمینار میں موٹیویشنل سپیکر و چئیرمین طاہر باھو اور ایس ڈی پی او محمد جمیل خطاب کر رہے ہیں

نارووال: پولیس لائنز میں فکر اقبال سوسائٹی اور پنجاب پولیس کے زیر اہتمام فکر اقبال سیمینار میں موٹیویشنل سپیکر و چئیرمین طاہر باھو اور ایس ڈی پی او محمد جمیل خطاب کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر طاہر باھو کو انکی خدمات کے اعتراف میں نارووال پولیس کی جانب سے خصوصی سند بھی جاری کی گئی۔
نارووال: فکر اقبال سوسائٹی اور نارووال پولیس کے باہمی اشتراک سے پولیس لائنز نارووال میں پولیس افسران کے لئے ایک روزہ فکر اقبال سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او محمد جمیل نے کی اور موٹیویشنل سپیکر و چئیرمین فکر اقبال سوسائٹی محمد طاہر باھو نے سیمینار میں پولیس افسران سے خصوصی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موٹیویشنل سپیکرطاہر باھو نے کہا کہ پوری دنیا علامہ اقبال پرریسرچ کر رہی ہیں تقریبا دنیا کی تمام مشہور زبانوں میں علامہ اقبال کی تعلیمات کا ترجمہ کر کے لوگ اسے پڑھ رہے ہیں۔ایران،افغانستان،تاجکستان اوترکی سمیت کئی ممالک علامہ اقبال کو اپنا شاعر مانتے ہیں اور انسے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا قومی شاعر ہونے کے باوجود پاکستانی قوم علامہ اقبال کو پڑھ نہیں رہی۔اگر پاکستانی قوم نے شروع سے ہی علامہ اقبال کو سمجھ لیا ہوتا تو شائد آج اقوام عالم میں ہمارے حالات کچھ اور ہوتے۔اب جو کرنے والا کام ہے جس کے لئے میں فکر اقبال کے پرچم کو پکر کر میدان عمل میں اترا ہوا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر پاکستان کے لئے مخلص کام کرنا ہو گا اگر ہم دنیاوی مال کے لئے اپنے اندر لالچ، کرپشن،بدعنوانی اور جھوٹ کو پیدا کریں گے تو دنیا میں اللہ تعالی ہمیں رسوا اور برباد کر دے گا اور آخرت میں بھی اسکا نتیجہ بہت ہی برا نکلے گا۔ اگر ہم چاہتے ہیں اللہ اور اسکا رسول ہم سے راضی ہو جائے اور ہم مسلم ملت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں تو ہمیں فکر اقبال کے مطابق اپنی ذات کی نفی کرنا ہو گی جیسے علامہ اقبال نے فرمایا کہ:
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کوئی مقام چاہتا ہے
کہ دانہ خاک میں مل کر گل ِ گلزار ہوتا ہے
اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی ہم سے اچھا کام لے اور پاکستانی قوم کو دنیا کی امامت سونپے تو ہمیں ذاتی مفادات کو اللہ کی رضا کی خاطر چھوڑنا ہو گا پھر اللہ تعالی ہمیں گل ِگلزار بھی بنائے گا۔اس وقت مسلم ملت کے ہر فرد کو اپنے اندر ملک اور دین کی غیرت پیدا کرنا ہو گی کیونکہ غیرت سے ہی قومیں عروج پر پہنچ پاتی ہیں جیسے علامہ اقبال نے اپنی کتاب ارمغانِ حجاز میں فرمایا:
غیرت ہے بڑی چیز جہان ِ تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا
سیمینار کے اختتام پر ڈی پی او نارووال کی جانب سے موٹیویشنل سپیکر طاہر باھو کو انکی خدبات کے اعتراف میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعزازی سندبھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ضلع نارووال کے تمام تھانوں سے ایس ایچ اوز سمیت افسران نے بھرپور شرکت کی اور ذاتی مفادات کو چھوڑ کر فکر اقبال کے مطابق پاکستان کے کئے کام کرنے کا عہد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں