وطن نیوز انٹر نیشنل

اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے سویڈن سے رکن ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کر لئے معروف ادیب، شاعر اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو کمشنر شکایات برائے اورسیز مقرر کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسور ڈویلپمنٹ کے تحت اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے سویڈن سے رکن ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو اس تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اب بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی داد رسی آسان ہوسکے گی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہیں اور پاکستان کی معیشت میں ان کا انتہائی اہم کردار ہے لیکن ان کے مسائل کی طرف کم ہی توجہ دی جاتی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائداد، ائیر پورٹ پر مشکلات اور پاکستان قیام کے دوران مختلف اداروں سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے کارڈ بنوانے کے لئے بھاری فیس اور غیر ضروری تاخیر کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ انعام الحق معروف ایک متحرک شخصیت اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے حامل ہیں، اس لئے ان سے توقع ہے کہ وہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ یہ خوش آئند ہے حکومت کی طرف سے تمام سفیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ میں ایک دن ذاتی طور پر مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں