وطن نیوز انٹر نیشنل

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ای جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان کے لئے ایک بہترین خوشخبری ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو بلوچستان میں تیل و گیس کے زخائر کی کامیاب دریافت ہوئی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

اوجی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود کے 3 ہزار میٹر گہرے کنوے سے ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ کے گیس کے زخائردریافت ہوئےہیں، جب کہ جانچ میں یومیہ 18 بیرل خام تیل کے زخائر بھی ملے ہیں، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں