وطن نیوز انٹر نیشنل

سپرماڈل حلیمہ آدن اسلام کی خاطر ماڈلنگ سے دور ہوگئیں

با حجاب صومالین نژاد امریکی سپرماڈل 23 سالہ حلیمہ آدن نے دین اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا سے کناری کشی کرلی ۔ صومالیہ میں پیدا ہونیوالی حلیمہ آدن کوخانہ جنگی کے باعث اپنا ملک چھوڑنا پڑا تھا،انہوں نے ہمیشہ دینی عقائد کے مطابق تنگ یا مختصر لباس پہننے کے بجائے مکمل لباس پہنا اور وہ ہر فیشن شو میں حجاب کے ساتھ دکھائی دیں۔ شوبز کی چمک دمک میں چند سال گزارنے کے بعد دو دن قبل ہی حلیمہ آدن نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں رنگا رنگ اور مصنوعی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں