وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں