وطن نیوز انٹر نیشنل

شریف برادران کی والدہ جاتی امرا میں سپرد خاک

بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ان کا جسد خاکی وصول کیا۔ بعد ازاں ان کی میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا۔

بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں بیگم شمیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، معروف عالم دین علامہ راغب نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ بیگم شمیم کو جاتی امرا میں ہی سپرد خاک کیا گیا، جہاں مرحوم شوہر میاں شریف، بیٹے عباس شریف کا مرحومہ بہو کلثوم نواز بھی آسودہ خاک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں