وطن نیوز انٹر نیشنل

سابق لیگی ایم پی اےکا ق لیگ میں شمولیت کااعلان

) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیات اور وہاڑی سے ن لیگ کی سابق ایم پی اے فرح منظور بلوچ رند نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سابق ایم پی اے فرح منظور بلوچ رندنے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پیر ہارون شاہ کھگہ، پیر سلمان شاہ کھگہ، غضنفر الیاس بندیشہ، امجد خان، چودھری تنویر سندھو، ابوبکر سندھو اور مجاہد زاہد بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا اور عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے، ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے خصوصی پیکیج دئیے گئے، جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے فرح منظور کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی چودھری صاحبان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوئے ہیں، نوازشریف کا بیانیہ فوج اور ملک کے خلاف ہے، ہم محب وطن لوگ ہیں اسی لیے ملک توڑنے والوں کو چھوڑ کر ملک کو جوڑنے والوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں