وطن نیوز انٹر نیشنل

ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان سے بے روزگاری کے خاتمہ کا عزم کر لیا ہے، صدر اوورسیز فورم فرانس چوہدری طارق گوندل

اوورسیز فورم کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے لوڈر اور چنگ چی رکشہ 25 بے روزگار افراد میں قسم، پچاس فی صد اقساط کی رعایت ہوگی، خواتین کو خود روزگاری کیلئے مفت سلائی مشین تقسیم کی گئیں، اوورسیز ورلڈ فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا کا افتتاحی تقریب سے خطاب، امریکہ یورپ مڈل ایسٹ سے آئے سینکڑوں اوورسیز کی شرکت، اگلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک کی منظوری سے مائیکرو فنانس بینک قائم ہوگا، اوورسیز فورم منڈی بہاوالدین کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ یورپ اور مڈل ایسٹ سے آئے سینکڑوں پاکستانی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز فورم آل ورلڈ کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی اج دنیا کی منفرد مثال قائم کرنے جا رہے ہیں جس کی کامیابی کے بعد پنجاب اور پھر ملک کی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے آج ڈیڑھ کروڑ روپے کے لوڈر اور چنگ چی رکشہ بے روزگار افراد کو دیئے جا رہے ہیں جسکہ پچاس فی صد اقساط پہلے دن ہی معاف ہوں گی اور باقی پچاس فی صد اقساط آسان قسطوں میں وصول کی جائیں گی، ہم نے پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت بے روزگاری کے خاتمہ کا عزم کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو روزگار دینے کیلئے مفت سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں ہیں جبکہ ہمارے ایکسپرٹ اگلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک کی منظوری سے مائیکرو فنانس بینک کے قیام کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، بانی فورم اعظم گوندل نے کہا کہ یہ منصوبہ امریکہ یورپ،مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والے اوورسیزپاکستانیوں نے مشترکہ فنڈز سے شروع کیا ہے، ہمارا مشن ہے ملک میں امن کی بحالی اور یکساں انصاف کی فراہمی کے علاوہ فلاح و بہبود کا کام ہے انہوں نے فورم کی جانب سے مطالبہ کیا کہ منڈی بہاوالدین میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی قائم کی جائے، تاکہ طلباء وطالبات روشن مستقبل حاصل کر کے ملکی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں