وطن نیوز انٹر نیشنل

الحیدرز ہومیو پیتھک سٹورز اینڈ کلینک کے 25 سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ نے سلور جوبلی کی تقریب کے موقع پر خطاب

گجرات (جی پی آئی) الحیدرز ہومیو پیتھک سٹورز اینڈ کلینک کے 25 سال مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ میں کسٹمرز اور ڈاکٹرز کے اعتماد پر پورا اتر رہا ہوں میں نے صرف اور صرف ہومیو پیتھی کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو الحیدرز ہومیو پیتھک سٹورز اینڈ کلینک کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انسان ایمانداری اور خلوص نیت سے کام نہ کرے ترقی ممکن نہیں ہوتی اور میں نے 25 سالوں میں اسی کو اپنا نصب العین بنایا اور اللہ پاک نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔ میرے والدین کی دعائیں میرے ساتھ رہی ہیں اور میرے اہل خانہ نے ہمیشہ میرے ساتھ تعاون کیا ہے۔ میں نے اپنی پریکٹس میں کبھی جھوٹ کو سہارا نہیں بنایا بلکہ مریضوں کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ رویہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے ہمیشہ کامیابی ملی ہے اور میں خدمت کے اس مشن کو اسی طرح آگے بڑھاتا رہوں گا اور الحیدرز ہومیو سٹورز اینڈ کلینک میں بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ الحیدرز ہومیو پیتھک سٹورز اینڈ کلینک کی سلور جوبلی تقریب میں گجرات ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے شرکت کی اور کمیونٹی کی طرف سے ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ کو خوبصورت گفٹ پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرانجم نور دین‘ ڈاکٹر سید طاہر عباس شاہ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری‘ ڈاکٹر شکیل سرور‘ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد‘ ڈاکٹر ارشد سلیم ماس‘ ڈاکٹر ساجد‘ ڈاکٹر لیاقت مہر‘ ڈاکٹر عمران رؤف منہاس‘ ڈاکٹر سید فدا حسین شاہ و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں