وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کرسمس کی آمدپر مسیح پولیس ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کئے.

گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں مسیحی پولیس ملازمان کے ہمراہ کیک کاٹا، ملازمان میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے اسلام ہمیں مساوات اور امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے: ڈی پی او عمر سلامت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں مسیحی پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گجرات پولیس کے تمام مسیحی پولیس ملازمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ا سلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔آپ ﷺ نے اقلیتوں کے جان و مال عزت و آبرو حتیٰ کہ ان کے مذہبی حقوق کو بھی ریاست مدینہ کے آئین کا حصہ بنایا۔انکامزیدکہنا تھا کہ ہمیں اس ریاست میں شہری مساوات کے اس بنیادی اصول کو اپنانا ہے جو ریاست اور قوم کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ ڈی پی او گجرات نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں۔تقریب کے دوران انہوں نے مسیحی پولیس ملازمان کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ انکوعیدی اور کرسمس گفٹ بھی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں