وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں اور احکامات جاری کئے.

گجرات (جی پی آئی)ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے صدر سرکل کے شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر، ڈی ایس پی صدر سرکل ندیم، ایس ایچ اوز صدر سرکل، دیگر پولیس افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈی پی او گجرات نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے،شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں،کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا ہوں۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں