وطن نیوز انٹر نیشنل

تیسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ‌نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں‌ سے شکست دیدی. میزبان ٹیم نے سیریز پہلے ہی دو ایک سے اپنے نام کر لی تھی۔ ۔

پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، اوپنر محمد رضوان 89 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ حیدر علی 11 رنز بنا سکے۔ محمد حفیظ نےاچھی اننگز کھیلیں، 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 13، فہیم اشرف 2 جبکہ کپتان شاداب خان صفر پر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد اور حسین طلعت نے سکور ہدف تک پہنچایا اور ناٹ آوٹ رہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا تاہم گپٹل نے 19 سکور ہی بنائے تھے کہ حارث روف کی بال پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ ان کے بعد کین ولیم سن آئےجو صرف 1 رن بنا کر چلتے بنے۔ ٹم سیفرٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور فہیم اشرف کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 63 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، گلین فلپس 31 اور مارٹن گپٹل 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہینوں کو آج کلین سویپ سے بچنے کا امتحان درپیش ہے، تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ شفیق، عمادوسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ بہت سے کھلاڑی آج پہلی بارکھیل رہےہیں، دورے سے نوجوان پلیئرز یقیناً بہت کچھ سیکھ رہےہیں، گزشتہ میچ میں محمدحفیظ نے شاندار بیٹنگ کی۔ کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ہم آج پہلےبیٹنگ کر رہےہیں، پاکستان کو اچھا ٹارگٹ دیں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں