وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا کی نئی قسم کا برطانیہ پر حملہ، 2مریض سامنے آگئے

برطانیہ میں کورونا کی دوسری نئی قسم نے پریشانی میں اضافہ کردیا۔جنوبی افریقا سے برطانیہ پہنچنے والی کورونا کی نئی قسم کے دو مریض بھی سامنے آگئے۔ برطانوی وزیرصحت نے گزشتہ 15 روز میں جنوبی افریقا سے آنے والوں سے فوری تنہائی اختیارکرنےکی اپیل کی ہے۔دوسری جانب ڈوورکی بندرگاہ پرپھنسے ٹرک ڈرائیوروں کےکورونا ٹیسٹ جاری ہیں، ٹیسٹ کے انتظار میں مشتعل ڈرائیوروں اورپولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی۔برطانیہ اورفرانس میں معاہدہ طے پایا تھا کہ فرانس میں وہ ہی ڈرائیورز داخل ہوں گے جن کے ٹیسٹ منفی آئیں تاہم اس دوران اچانک پابندی کے باعث پھنسے ڈرائیورزکو مشکل صورتحال کا سامنا ہے،کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث این جی او کی جانب سے کھا نا فراہم کیا گیا ہے۔برطانیہ میں ایک ہفتے میں کورونا وائرس کےکیسز میں57 فیصداضافہ رپورٹ ہوا ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں 744 افراد ہلاک اور ریکارڈ 39 ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں