وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب کا بین الاقوامی فضائی و سمندی آمدورفت بحال کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے آج سے دوبارہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔سمندری راستوں سے بھی آمدورفت پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں لہذا آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن دن 11 بجے سے معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔سعودی عرب میں اب فضائی حدود کے علاوہ سمندری راستوں سے بھی آمدورفت ممکن ہو گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کردی گئی تھیں اور بعد ازاں 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج اتوار 3 جنوری کو ختم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں