وطن نیوز انٹر نیشنل

گجرات:محکمہ جنگلات کی 5 کنال سے زائد اراضی واگزار

گجرات(سٹی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ٹانڈہ کے علاقہ بہلول پور میں صوبائی حکومت کی ملکیت 5کنال 7مرلے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی ، اراضی کی مالیت 50لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کو اطلاع ملی تھی کہ موضع بہلول پور میں منیر حسین نامی شخص نے محکمہ جنگلات پنجاب کی قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے اور اس پر تعمیرات کررہا ہے جس پر انہوں نے تحصیلدار گجرات کو چھان بین کے احکامات جاری کئے ، دوران تحقیقات مذکورہ شخص کا قبضہ نا جا ئز ثابت ہو گیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے تعمیرات ختم کرکے سرکاری اراضی واگزار کرکے حد بندی کے نشانات لگا د ئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اراضی پر قبضہ کی نشاندہی کرنیوالے شہری کی کو شش کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع میں سرکاری املاک پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی میں تقریباً40کروڑ روپے کی 325ایکڑ سرکاری زمین بھی واگزار کرائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں