وطن نیوز انٹر نیشنل

سعودی عرب نے تیل کی پیدوار کم کرنے کا اعلان کر دیا ،

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوپیک ، روس اور دیگر ممالک کے مابین تیل کے پیدواری کوٹے سے متعلق غیر معمولی معاہدے پر اتفاق ہو گیاہے جس کے تحت سعودی عرب نے یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل کی پیدوار کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ دو ماہ تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیدوار کم کرنے کا اعلان سامنے آتے ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ، امریکی خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہواہے جس کے باعث فی بیرول 50 ڈالرپر پہنچ گیاہے ۔دیگر ممالک کی جانب سے سعودی عرب کے اقدام کا خیر مقدم کیا جارہاہے جس سے تیل کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں سہارا ملے گا ۔سعودی عرب کی جانب سے اعلان میں کہا گیاہے کہ وہ یہ کمی مسلسل دو ماہ تک جاری رکھے گا .
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے رپورٹرز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اقدام معیشت کو سہارا دینے کیلئے اٹھایا گیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ تیل کی پیدوار میں کمی لانے کافیصلہ ذاتی ہے ، سعودی عرب جذبہ خیر سگالی کا اظہار کر رہاہے ۔سعودی عرب کے تیل کی پیدوار کم کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جو کہ فروری کے بعد سے اب تک نہیں دیکھی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں