وطن نیوز انٹر نیشنل

سانحہ مچھ :لواحقین سے درخواست ہے شہدا کی تدفین کریں- وزیراعظم عمران خان

(اسلام آباد )وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا،سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملنے جاوں گا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لواحقین سے درخواست ہے شہدا کی تدفین کریں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں،شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے۔جانتے ہیں ہمارا ہمسایہ فرقہ وارانہ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے،وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا،مہربانی کر کے اپنے پیاروں کی تدفین کردیں تا کہ ان کی روحوں کو سکون ملے۔ہم مستقل میں ایسے حملوں کی روک تھام کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں