وطن نیوز انٹر نیشنل

پٹی کمشنر خانیوال کا رورل ہیلتھ سنٹر کچاکھوہ کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رورل ہیلتھ سنٹر کچاکھوہ کا اچانک دورہ کیا ہسپتال کی صفائی کا جائزہ لیا ااور ڈاکٹروں و عملے کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے مریضوں کی آمد کے رجسٹر اور ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ڈاکٹر و عملہ کو ڈیوٹی اوقات میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سروس ڈیلیوری کو خود مانیٹر کررہا ہوں ضلع میں صحت کی تمام سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں دریں اثنا ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے سپورٹس سٹیڈیم اور جمنیزیم کا اچانک دورہ کرکے صفائی کی صورتحال اور فرش کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے جمنیزیم کی نئی مشینری، سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا ڈپٹی کمشنر نے سٹیڈیم کی ٹوٹی چار دیواری کی تعمیر کیلئے پراسس جلد شروع کرنے کا حکم بھی دیدیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے لاہور موڑ کے علاقہ میں ٹف ٹائل کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام کو منصوبہ اچھی کوالٹی کے میٹریل کیساتھ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی شہر کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کو فٹبال چوک پر سیوریج لائن کی صفائی کے جاری بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں