وطن نیوز انٹر نیشنل

عائزہ خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ ہوبہو اپنی بیٹی حورین تیمور کی طرح نظر آرہی ہیں۔

شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں عائزہ خان سبز رنگ کا دلہن کا لباس زیب تن کیے، ماتھے پر جھومر لگائے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ عائزہ خان نے یادگار تصویر کے کیپشن میں ایک مشہور لطیفہ بھی تحریر کیا جس میں بچی ٹیچر کے سوال کے جواب میں کہتی ہے کہ بڑی ہوکر دلہن بنوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں