وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ،61ارب منافع

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی رہی ، کے ایس ای100نڈیکس مزید 309پوائنٹس کے اضافے سے 45654پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،53فیصدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 61ارب سے زائد کا منافع ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 8.57 فیصد زائد رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی ،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 115پوائنٹس کے اضافے سے 19123پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس237پوائنٹس کے اضافے سے 31889 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا،مجموعی طور پر 416کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں سے 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 171میں کمی اور23میں استحکام رہا۔سرمایہ بڑھ کر 83کھرب11ارب روپے پر جاپہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں