وطن نیوز انٹر نیشنل

اقلیتی برادری کے 130 افراد میں امدادی چیک تقسیم

عیسائی اورہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 130مستحق افراد میں فی کس10ہزار روپے کے حساب سے 13لاکھ روپے مالیت کے دیوالی اور کرسمس چیک تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل کے رضاہال میں منعقد ہوئی۔اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں چیک پنجاب بیت المال کی طرف سے تقسیم کئے گئے ۔پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سردار مہندر پال سنگھ ایم پی اے نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پالیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ پچھلی حکومتوں میں چیکوں کی تقسیم میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔ممبر پاکستان بیت المال فرخ زبیر نے خطاب میں پی ٹی آئی کے لئے مہندر پال سنگھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ، پاکستان میں کوئی اقلیتی نہیں،سب پاکستانی ہیں۔ہیومن رائٹس اور بیت المال مشترکہ طور پر اقلیت برادری کی خدمت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں