وطن نیوز انٹر نیشنل

شہریوں کے فنگرپرنٹ لیکر سمزنکلوانے والے 4ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حافظ آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دھوکے سے سادہ لوح شہریوں کے فنگر پرنٹ حاصل کرکے سمز نکلوانے والے چار ملزموں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے تین ہزار ایکٹو سمیں،25مشینیں اور دو ہزار سلیکون جعلی فنگر پرنٹس برآمد کرلئے ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پنجاب کے ڈائریکٹر آپریشن عبد الرب کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ حافظ آباد میں نجی موبائل کمپنی کی فرنچا ئز پر بڑا فراڈ ہو رہا ہے ، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں ٹیموں نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دھوکے سے سادہ لوح شہریوں کے فنگر پرنٹ حاصل کرکے سمز نکلوانے والے چار ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3 ہزار ایکٹو سمیں،25مشینیں اور دوہزار سلیکون فنگر پرنٹس برآمد کر لئے ، ملزم سادہ لوح شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات لیکر سلیکون پر پرنٹ کرتے تھے اور پھر جعلی انگوٹھے اے ٹی ایمز اور سمز رجسٹرڈ کرنے میں استعمال کئے جاتے تھے ،گینگ میں نادرا کے ملازمین بھی ملوث ہیں جو ملزموں کو ڈیٹا فراہم کرتے تھے ، سائبر کرائم ونگ نے پی ٹی اے کو برآمد ہونیوالی سمز بند کرنے کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے ، گرفتار ملزموں میں سرفراز، طیب، اذان اور وسیم شامل ہیں اوران میں ایک فرنچا ئز مالک بھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں