وطن نیوز انٹر نیشنل

8 حلقوں میں ضمنی انتخابات، فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائیگا

الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والے آئندہ ضمنی الیکشن کے دوران فوج کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائیگا، پولنگ سٹیشن کے اندر کی سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوگی، فوج کی تعیناتی کیلئے جلد حکومت سے رابطہ کیا جائیگا، الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں