وطن نیوز انٹر نیشنل

حکومت کا مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ

حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج سے روکنے کے لیے مشاورت مکمل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کل علماء کرام سے اہم ملاقات کریں گے اور انہیں حکومتی پالیسی پراعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک جاری ہے اور اس سلسلے میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں