وطن نیوز انٹر نیشنل

دہشتگردی کے ناسور کو مکمل ختم کرنا ناگزیر ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو مکمل شکست دینا ناگزیر ہے۔

ترک وزیر خارجہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یہ بات ترک سفارتخانہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔ پاکستان ہر مشکل میں ترکی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

میولود چاوش اولو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دیں، اس نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں کی بھاری قیمت چکائی، اب پاکستان کی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو مکمل شکست دینا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو فیتو سے انتہائی محتاط اور خبردار رہنا ہوگا۔ فیتو جیسی دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ترکی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی صرف ڈرامہ نہیں، پوری تاریخ ہے۔ ہمیں خصوصاً نوجوانوں کو اپنی تاریخ سے شناسائی حاصل کرکے آگے بڑھنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں