وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کی تنظیموں کا اجلاس

لزبن (پ ر) پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کے زیر اہتمام کمیونٹی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت غضنفر جاوید نے کی، اجلاس میں پاکستان ،پرتگال اتحاد کمیونٹی کے راجہ جاوید، شیخ عمر،مسیحی کمیونٹی کے ذیشان جوئل ، پی پی سی پرتگال کے ضیا سید، کشمیری کمیونٹی کے عمران نوری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے دو میتوں کی پاکستان روانگی کے اقدام اور پنجاب حکومت کی جانب سے پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کے اقدام کو بھی سراہا گیا جب کہ وفاقی حکومت سےکہا گیا کہ دیگر صوبوں کو بھی جلد سفارتخانہ سے منسلک کیا جائے تا کہ دیگر صوبوں کیےلوگ بھی آن لائن سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں یا پھر نیشنل پولیس بیورو کے ساتھ پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کو منسلک کیا جائے ۔ اجلاس میں پاکستان ، پرتگال کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدہ پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ رواں برس دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ ہو جائے گا، پرتگال کے بعد حکومت پاکستان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے اور رواں برس ایم او یو پر دستخط ہو جائیں گئے ۔ اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 23 مارچ یوم پاکستان منانے کے حوالے سے
بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس میں شریک تمام تنظیموں کی از سر نو تنظیم سازی مکمل کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ۔اجلاس میں سرفراز فرانسس کے والد اور شیخ عمر کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں