وطن نیوز انٹر نیشنل

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نگرانی کا عمل جاری ‘انجم اقبال

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے ہلال احمر ڈسپنسری پیپلز کالونی، خانیوال چوک اور دیہی مرکز صحت گڑ ھاموڑ کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا سی ای او ہیلتھ نے بچو ں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل اور پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کو چیک کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنا یا جا رہا ہے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے نگرانی کا عمل جاری ہے 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کیلئے انسداد پولیو ٹیمیں قومی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں