وطن نیوز انٹر نیشنل

گوشت خور 3ماہ سبزیاں کھائیں،68ہزار ڈالر انعام پائیں

برطانوی کمپنی ‘وائبرینٹ ویگن’ نے اپنی سبزیجاتی کھانوں کی مشہوری کیلئے 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ یعنی 68 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے
یہ انعام اس مسلسل گوشت خور کو دیا جائے گا جو 90 روز تک اس کا ناغہ کرکے صرف سبزیوں پر گزارا کرسکے ۔ اس طرح یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ کے برابر بنتی ہے ۔اس کے لیے ریستوران نے پہلے 1500 گوشت خور خواتین و حضرات کا سروے کیا اور اس کے بعد مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘گوشت چھوڑ کر سبزی کھانے والی حقیقی مثالیں چاہتے ہیں ۔ اس کیلئے ہزاروں درخواست گزاروں میں سے ایک کو منتخب کرکے اسے کمپنی کا نمائندہ بنایا جائے گا اور باقاعدہ معاہدے پر سائن ہوں گے ۔ اس کے بعد 90 روز تک اسے گوشت نہیں کھانا اور ترغیبی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں