وطن نیوز انٹر نیشنل

بھارتی اداکارہ تبو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

ہیکرز نے نامور بھارتی اداکارہ تبو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ تبو نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو یہ اطلاع دی کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے لیکن وہ کسی طرح سے اپنا یہ پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

اداکارہ تبو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے اکاؤنٹ پر دیے گئے کسی قسم کے لنک پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور ان کے اکاؤنٹ سے جارہ کردہ پیغام کو بھی ان سے منسوب نہ کیا جائے۔

خیال رہے چند روز قبل بھارتی اداکارہ ایشا دیول، کوریوگرافر فرح خان سمیت متعدد فنکاروں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہیک ہوچکا ہے جب کہ سشمتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جن بیوقوف لوگوں نے میری بیٹی کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں