وطن نیوز انٹر نیشنل

ورون دھون کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی شادی کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار ورون دھون کے والد و ہدایتکار ڈیویڈ دھون کے درینہ ساتھی نے اداکار کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ورون دھون اُن کی گرل فرینڈ نتاشا دلال 24 جنوری کو با ضابطہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار کی فیملی نے فلم ’ قُلی ‘ کی ریلیز کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سے دونوں فیملیز نے باقائدہ طور پر شادی کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

ڈیویڈ دھون کا کہنا ہے کہ شادی میں صرف مخصوص لوگ ہوں گے۔ کیوں کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے دونوں فیملیز کے 50 ہی لوگ موجود ہوں گے یہاں تک کہ شادی میں دوستوں کو بھی نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیوں کہ اگر ایک کو بلائیں گے تو دوسرا بُرا مان جائے گا۔ اس لئے دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی کے بعد مختصر افراد میں شادی کرنے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں