وطن نیوز انٹر نیشنل

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: نوجوان انڈین ٹیم کی برسبین ٹیسٹ اور سیریز میں فتح، انڈین بورڈ کا پانچ کروڑ انعام کا اعلان

انڈیا کی ایک نسبتاً ناتجربہ کار کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

برسبین میں کھیلے جانے والے چار میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 328 رنز کا ہدف دیا تھا جو انڈیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری سیشن میں اس وقت حاصل کیا جب محض تین اوورز کا ہی کھیل باقی تھا۔

انڈیا نے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے چار رنز پر شروع کی تو اسے آغاز میں ہی روہت شرما کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم پھر 21 سالہ انڈین اوپنر شبھمن گِل نے 91 رنز کی پُراعتماد اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں