وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا وائرس: پاکستان اب تک ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کیوں نہیں کر پایا؟

پاکستان ان ممالک کی فہرست میں تاحال شامل نہیں ہو پایا جہاں کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین عام لوگوں کو دی جانی شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان ازخود ویکسین تیار نہیں کرتا اور ویکسین خریدنے کے لیے حکومت کا تاحال کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہو پایا ہے۔

حال ہی میں پاکستان میں ادویات کے قومی ریگولیٹری ادارے ڈریپ نے دو کمپنیوں کی ویکسین کی پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی منظوری دی ہے۔

ان میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے بنائی جانے والی وہ ویکسین شامل ہے جو دوا ساز کمپنی ’ایسٹرا زینیکا‘ تیار کر رہی ہے جبکہ دوسری ویکیسن چین کی کمپنی ’سائنو فارم‘ نے تیار کی ہے۔

تاہم کیا اس منظوری کے بعد فوری طور پر یہ ویکسین پاکستان میں دستیاب ہو پائے گی، یہ تاحال واضح نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں