وطن نیوز انٹر نیشنل

ٹرمپ کا عہد تمام، جوبائیڈن آج چھیالیسیوں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

ٹرمپ کا عہد تمام ہوا، وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، جوبائیڈن آج چھیالیسیوں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

امریکا میں پینتالیسویں صدر ٹرمپ کا عہد تمام ہو گیا۔ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب کیلئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیپٹل ہل کو قلعہ میں بدل دیا گیا، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔

نیشنل گارڈز کے سربراہ کا کہناہے کہ تقریب میں اندرونی حملے کا خدشہ نہیں، تقریب میں سابق صدور، سابق کابینہ اراکین، سپریم کورٹ کے جج، کانگریس اور سینیٹ اراکین سمیت متعدد اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جنیفر لوپزاور لیڈی گاگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، اس بار نیشنل مال کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے، کیپٹل ہل سے وائٹ ہاؤس تک روایتی عوامی مارچ بھی نہیں ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ دہائیوں میں وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، وہ جو کرنے آئے تھے انہوں نے وہ کردیا۔ تاریخ میں پہلی بار سبکدوش امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے، ٹرمپ آخری بار ائیر فورس ون پر فلوریڈا میں اپنے نجی ریزورٹ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں