وطن نیوز انٹر نیشنل

جنرل بس سٹینڈ میں پناہ گاہ کی نئی عمارت کی آرائش جاری

جنرل بس سٹینڈ میں واقع پناہ گاہ کی نئی عمارت کی آرائش جاری ہے اورنئی بلڈنگ میں بجلی،پانی اور واش رومز کا نظام بحال کر دیا گیا ہے لان میں گرین گراس لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ، چار دیواری کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پناہ گاہ کی نئی عمارت کو فعال کرنے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ٹائیگر فورس کے نمائندے احمد عباس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ پناہ گاہ کو مسافروں اور بے گھر افراد کے لئے ایک خوبصورت رہائش گاہ میں تبدیل کیا جارہا ہے ،پناہ گاہ میں تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے ،عامر خٹک نے کہا کہ لنگر خانے اور پناہ گاہ کے ایک دوسرے کے قریب واقع ہونے سے بے گھر افراد کو دوہری سہولت حاصل ہو گی، پناہ گاہ میں انتظامات کو منظم بنانے کے لئے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں