وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 43 اموات، 1927 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 927 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، بلوچستان میں 18 ہزار 715، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899، اسلام آباد میں 40 ہزار 629 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 76 لاکھ 2 ہزار 380 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 84 ہزار 508 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 283 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 537، سندھ میں 3 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 826، اسلام آباد میں 463، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 252 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں