وطن نیوز انٹر نیشنل

موڈرنا ویکسین کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف کام کرتی ہے

امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔

کورونا وائرس کی نئی اور متعدی اقسام پر لیبارٹری میں کیے جانے والے تجزیوں اور تجربوں سے بھی بات سامنے آئی ہے کہ موڈرنا ویکسین میں موجود کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز نئی اقسام کو پہچان سکتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

اس بات کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ان لوگوں کے لیے کارگر ہے جنھیں موڈرنا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے مختلف ممالک میں پھیل رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی اقسام کی وجہ اس وائرس میں تبدیلیاں آئی ہیں یا اس نے اپنی خصوصیات تبدیل کی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے ابتدائی کورونا وائرس کی اصل حالت سے کہیں زیادہ آسانی اور تیزی سے انسانی خلیوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں