وطن نیوز انٹر نیشنل

سکھوں کی کسان تحریک نے کنگنا کو آگ بگولہ کردیا

: بھارت میں جاری سکھوں کی کسان تحریک پر اداکارہ کنگنا رناوت آپے سے باہر ہوگئیں اور اپنے ہی کسانوں کو دہشت گرد کہہ ڈالا۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم جمہوریہ پر لال قلعے پر حملہ کیا گیا اور خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرایا، کورونا کی وجہ سے ملک نے پورا سال بڑی مشکل سے نکالا اور اب ہم بہتری کی جانب جارہے تھے، ملک میں کورونا پر قابو پالیا گیا تھا اور وائرس کی ویکسین بھی بن رہی تھی لیکن آج کہ دن یہ سب سامنے آگیا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ ان لوگوں نے سارے ملک کو پریشان کردیا ہے، یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں یہ دہشت گرد ہیں، سب کے سامنے یہ تماشا لگا ہوا ہے اور دنیا میں ہم مذاق بن گئے ہیں، جب دیکھو ہر کوئی احتجاج کرنے لگتا ہے، اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا اگر کوئی ملک کو ایک قدم آگے لیکر جاتاہے تو دس قدم پیچھے کردیا جاتا ہے لہذا ان تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے جو اس کسان تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر مشتعل کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہوگئی اور مظاہرین نے لال قلعہ پر دھوا بول کر عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں