وطن نیوز انٹر نیشنل

ٹک ٹاکرعلشبا انجم کے پہلے ہی گیت نے دھوم مچا دی

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن علشبا انجم کے پہلے ہی گیت نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد کی وجہ سے نمبر ون سمجھی جانے والی جنت مرزا کے ساتھ ساتھ ان کی بہن بھی کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک کے بعد پہلی بار شوبز میں ویڈیو گیت کے ذریعے انٹری دی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہیں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

گلوکار سرمد قدیر کا عشق کے نام سے ایک ویڈیو گیت ریلیز ہوا ہے جوکہ علشبا انجم پر فلمایا گیا ہے۔ گیت میں بیان کی جانے والی داستاں اور منفرد شاعری نے سننے والوں پر سحر سا طاری کردیا ہے۔ محض چار دن میں اس گیت کو 26 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

علشبا انجم کا یہ پہلا گیت ہے جو چند دنوں میں ہی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ کامیابی کا یہ اعزاز علشبا انجم سے قبل اُن کی بہن جنت مرزا بھی حاصل کرچکی ہیں۔ جنت مرزا نے بھی گزشتہ سال گلوکار سرمد قدیر ہی کے گیت ’ شاعر‘ سے شوبز میں انٹری دی تھی۔ اُن کا گیت اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں