وطن نیوز انٹر نیشنل

فٹبال کوپا ڈیل رے میں سپر اسٹار لیونل میسی کا شاندار کم بیک، بارسلونا کو فتح دلا دی

فٹبال کوپا ڈیل رے میں سپر اسٹار لیونل میسی کا شاندار کم بیک، رایو ویلکانو کے خلاف گول سے بارسلونا کو فتح دلا دی، کوارٹر فائنل کی ٹکٹ کٹا لی۔

اسپینش فٹبال کے میگا ایونٹ میں اسٹارز سے بھری ٹیم بارسلونا کا رایو ویلکانو سے جوڑ پڑا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا، مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا۔ دوسرے ہاف میں کھلاڑی زیادہ پرجوش نظر آئے، رایو نے تریسٹھویں منٹ برتری حاصل کر لی۔ صرف چھ منٹ بعد مایہ ناز لیونل میسی نے حساب برابر کر دیا، اپنا کم بیک بھی یادگار بنا لیا۔ اسی 80 منٹ پر ہونے والا گول فیصلہ کن ثابت ہوا، بارسلونا کی دو ایک سے جیت پر کوارٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔

دوسرے میچ میں سویلا نے ویلنشیا کو اپ سیٹ کر دیا، تین صفر کی شاندار جیت کو اپنے نام کیا۔ ڈی جونگ نے دو گول اسکور کیے۔ اسی ایونٹ میں المریا نے حریف اساسونا کے خلاف فتح سمیٹی، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں