وطن نیوز انٹر نیشنل

ایچ ای سی نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، وائرل نوٹیفکیشن کی تردید

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سےمتعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اورسہولت کے مطابق امتحان لینے کے طریقہ کار کا تعین کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں