وطن نیوز انٹر نیشنل

انتظار کی گھڑیاں ختم: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

انتظار کی گھڑیاں ختم، عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو اسلام آباد پہنچے گی۔ قومی ایئر لائن ویکسین وطن لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کرے گی۔

وزارت خارجہ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چینی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو ویکسین پاکستان لانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیا۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا۔

حکومتی عہدیداروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچانے کیلئے خصوصی کنٹینر بھی دوست ملک نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائے گا، قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ ہفتے کو بیجنگ سے ویکسین لے کر نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں