وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ کی شاندار بیٹنگ، ایڈن ماکرم اور راس وین ڈا ڈیوسن کی نصف سنچریاں

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر ایڈن ماکرم اور راس وین ڈا ڈیوسن موجود ہیں اور دونوں بلے باز اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈین ایلگر تھے جو کہ 29 کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں