وطن نیوز انٹر نیشنل

گرین شرٹس کو بدستور سیکھنے کی ضرورت ہے :رمیز راجہ

سابق قومی کپتان اور دور حاضر کے بہترین کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیمیں گلوبل ایونٹس کیلئے فائن ٹیوننگ میں مگن ہیں تو گرین شرٹس کو بدستور سیکھنے کی ضرورت ہے جن کی انگلش ٹور پر کارکردگی توقعات کے مطابق تسلی بخش نہیں رہی،پاکستانی ٹیم اپنی سمت سے محروم دکھائی دی جو دنیا کی دیگر بڑی ٹیموں کی ہم پلہ محسوس نہیں ہوتی،انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری نہیں ہو رہی جو کافی مایوس کن بات ہے ۔سابق قومی کپتان رمیزراجہ کو یوٹیوب ویڈیومیں کہناتھا کہ سابق کھلاڑیوں کی اکثریت نے انگلینڈ کے دورے پر پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے بھرپور مواقع اور متواتر پریکٹس کے بعد بھی دو ماہ کے دوران صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر اکتفا کیا جبکہ پہلا ٹیسٹ جیتنے کا سنہری موقع گنوا کر سیریز کی کامیابی ہوم ٹیم کی جھولی میں ڈال دی گئی ۔ماہرین کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں اتر کر زیادہ بہتر نتائج کا حصول ممکن بنا سکتی تھی تاہم کچھ نے قوت فیصلہ کی کمی کو بھی اوسط درجے کی کارکردگی کا باعث قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں