وطن نیوز انٹر نیشنل

شفاف سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کو بلالیا

سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ بھی تیار کرلیا،تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان کو 22 فروری کو بلا لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیا جائیگا، ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعتیں اورامیدواران انتخابات کے پر امن اور بہتر انعقاد کیلئے تمام قوانین پر عملدرامد کریں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی، کسی کو پاکستان یا پاکستان کی خود مختاری، استحکام اور سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی بات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے عدلیہ کی آزادی یا خود مختاری متاثر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں