وطن نیوز انٹر نیشنل

مقبول والدین کے ٹک ٹاک اسٹار بچے

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو چاہے لوگ کتنا ہی ناپسند کریں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جہاں اس ایپ پر لوگ بے سروپا حرکتیں کرتے پائے جاتے ہیں وہیں ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھی موقع ملتا ہے۔

آج پاکستانی نوجوان نسل کی اکثریت ٹک ٹاک پر موجود ہے اور جولوگ اچھا کونٹینٹ بناتے ہیں انہیں لوگ سراہتے بھی ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات کے بچوں کے بھی اکاؤنٹس ہیں جن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور جو اپنی ویڈیوز سے لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کے ٹک ٹاک اسٹار بچوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے شاید آپ پہلے واقف نہ ہوں۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘، ’’پیار کے صدقے‘‘ اور ’’پیارےافضل‘‘سمیت کئی ہٹ ڈراموں کے خالق خلیل الرحمان قمر پاکستان کے معروف مصنف، ہدایت کار، پروڈیوسر اور شاعر ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بیٹے سرخاب خلیل ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں ان کے ٹک ٹاک پر 6 لاکھ سے زائد اور انسٹاگرام پر 11 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ سرخاب خلیل مختصر ویڈیوز بناکر لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔

ربیکا خان پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں ان کے ٹک ٹاک پر تقریباً ڈھائی لاکھ اور انسٹاگرام پر13 لاکھ فالوورز ہیں۔ ربیکا خان پاکستان کے معروف ٹی وی اور اسٹیج اداکار کاشف خان کی بیٹی ہیں ۔ کاشف خان بھارتی کامیڈی شو میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کا کام بھارت میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

رومیسہ خان بھی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں۔وہ اکثر کامیڈی ویڈیوز بناتی ہیں اور ان کا کام لوگوں کو بے حد پسند آتا ہے یہی وجہ ہے ان کے ٹک ٹاک 4.9 ملین یعنی 49 لاکھ اور انسٹاگرام پر 13 لاکھ فالوورز ہیں۔ رومیسہ خان پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی اسٹار تنویر اخترخان کی بیٹی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں