وطن نیوز انٹر نیشنل

شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی

شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی، چھٹی کی وجہ سے اتوار کو بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، منتظمین نے ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی، ماسک کی پابندی پر بھی سختی سے عمل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چھٹی کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد بڑھ گئی، پی ایس ایل 6 کے دن کے پہلے میچ میں تماشائیوں کی تعداد اگرچہ کم تھی مگر گرمی کے باوجود تحمل سے میچ دیکھا، شام کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، تماشائیوں نے دوران کھیل بھرپور وش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ایس او پیز پر عمل درآمد پر بھی تماشائیوں نے قابل رشک رویہ اپنایا، دوسرے روز بھی اسٹیڈیم آنے والوں کا ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت نہیں کی گئی، عمومی طور پر ماسک کے استعمال کی پابندی پر عمل نظر نہیں آیا۔

اس حوالے سے پی ایس ایل کے سینئر جنرل منیجر عثمان واہلہ کی سیکورٹی اہلکار سے تکرار بھی ہوئی، ہیرو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے آنے والے عالمی ریکارڈ ہولڈر مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نسیم کو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر داد دی، تماشائی موبائلز کی ٹارچ روشن کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں