وطن نیوز انٹر نیشنل

راشد خان کا پی ایس ایل 6 میں سفرتمام ہوگیا

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل افغانی آل راؤنڈرزمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے یو اے ای روانہ ہوگئے۔

راشد خان کا پی ایس ایل 6 میں سفر تمام ہو گیا۔ لاہورقلندرزکے اسکواڈ میں شامل افغانی آل راؤنڈرزمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے یو اے ای روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے لیکن افغانستان ٹیم کیلیے قومی ذمہ داری نبھانا ہے۔ لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاءاللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔
دوسری طرف لاہور قلندرز کی منیجمنٹ نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صرف بہترین کرکٹر ہی نہیں ایک شاندار انسان بھی ہیں، زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کے لیے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ راشد خان پی ایس ایل میں صرف دو میچ ہی کھیل پائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں