وطن نیوز انٹر نیشنل

جاپان

رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان سے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیوٹی کے وفد کی پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات
اس موقع پر جاپان میں مقیم پاکستانی کمیوٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو سابق صدر پاکستان تحریک انصاف جاپان جاوید خان نیازی کی رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ سابق صدر جاپان پی ٹی آئی جاوید خان نیازی کا کہنا تھا کہ آپ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیوٹی کو در پیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان کو جاپان میں مقیم پاکستانی کمیوٹی کو فلائٹس آپریشن کی بندش کے حوالے سے آگاہ کیا
پاکستان تحریک انصاف جاپان کے ممبران محمد ادریس صاحب،علی حسنین بھٹی صاحب،عمران گوندل صاحب،عمر کھوکھر صاحب،عدیل بھٹی صاحب اور دیگر کی وفد کی صورت میں ممبر آف نیشنل اسمبلی،چیئرمین قائمہ کمیٹی براۓ دفاع امجد علی خان نیازی صاحب،فیڈرل منسٹر براۓ ایوی ایشن غلام سرور خان صاحب،فارن منسٹر شاہ محمود قریشی صاحب،علی زیدی صاحب منسٹر براۓ بحری امور،ممبر آف نیشنل اسمبلی پولیٹیکل سیکریٹری ٹوپرائم منسٹر عامر ڈوگر صاحب اور ترجمان وزیر اعظم ندیم چن صاحب سے ملاقات ۔پاکستان کمیونٹی جاپان کو درپیش پی آئ اے کے مسئلے پر بات چیت اور مسئلے کو فوری حل کرانے کے لیۓ تحریری درخواست پیش کی۔ذمہ داران نے کرونا کے ختم ہوتے ہی دوسرے ممالک کی فلائٹس کے ساتھ جاپان کی فلائٹ کو بھی بحال کرانے کی یقین دہانی کرائ۔ آخر میں پاکستان تحریک انصاف جاپان کے ممبران نے ممبر آف نیشنل اسمبلی اور چیئرمین براۓ قائمہ کمیٹی دفاع جناب امجد علی خان صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے تھوڑے سے وقت میں تمام میٹنگز ارینج کرائیں۔

ماشاء اللّہ آج پھر پی ٹی آئ جاپان کے سینئر ممبران کی میٹنگ جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔چوہدری نوید صاحب اور اختر بٹ صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اتنے خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا۔آنے والے تمام معزز ممبران کا شکریہ کہ وہ پاکستان اور عمران خان صاحب کی محبت میں پارٹی کے لیۓ اتنا وقت نکالتے ہیں۔انشاءاللّہ یہ کارواں اسی طرح رواں دواں رہے گا۔اگلی میٹنگ اگلے مہینے کے آخری ہفتے میں ہوگی جس کا عنقریب باقاعدہ اعلان کیا جاۓ گا۔
جاوید نیازی
پی ٹی آئ جاپان

اپنا تبصرہ بھیجیں