وطن نیوز انٹر نیشنل

کینیڈا

ملکی معشیت کو سہارا دینے سمیت ہر محازپر دیار غیر میں مقیم پاکستان کےبیٹوں نے ارض پاک سے آنی والی ہر آواز پر لبیک کہا ہے تارکین وطن نے کسی بھی مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کو مایوس نہیں کیا ،حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تارکین وطن میں ایک نام سادات چوہدری کا بھی ہے کینیڈا میں مقیم پاکستانی بزنس مین سادات چوہدری نہ صرف سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ وطن عزیز کی خدمت میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔اپنے ملک کی ترقی کے لئےسادات چوہدری نے ڈیمز فنڈز سمیت ہرمہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،
سادات چوہدری پاکستان اور کینیڈا کے درمیا ن تجارت بڑھانے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجرکینیڈا میں محفوظ کاروبار کررہے ہیں اور انہیں وہاں بے پناہ عزت اور مقام حاصل ہے،پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے بزنس مین ایک دوسرے سے کے ساتھ رابطے میں رہ کر ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔کینیڈا میں تقریبا 3 لاکھ پاکستانی آباد ہیں جبکہ 2019 میں کم و بیش 10 ہزار 800 پاکستانیوں نے امیگریشن حاصل کی ہے ۔جبکہ حالیہ پالیسی کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین منزل ہے۔ یہاں پر مہارت یافتہ ورکرز کے لیے ملازمتوں کے وسیع مواقع ہیں

1- کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو کرونا وبا کے دوران کن مشکلات کا سامنا رہا ہے

2۔بیرون ملک پاکستانی کلچر کے فروغ کے لئے تارکین وطن کی کیا خدمات ہیں

3۔پاکستان میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے آپ ہمیشہ فعال نظر آئے ہیں اس سلسلہ میں حکومت کو فوری کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں