وطن نیوز انٹر نیشنل

پی آئی اے کو ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا کیلئے فلائٹ آپریشن بند نہیں کرنا چاہئے: پرویز الہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، پی آئی اے کو ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا کیلئے فلائیٹ آپریشن بند نہیں کرنا چاہئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے انکی رہائش گاہ پر چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید نے ملاقات کی جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک ہوئے ، چیئرمین اوورسیز پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
چودھری پرویزالٰہی کا ملاقات میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، پی آئی اے کو خسارے کا سامنا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا میں لاکھوں پاکستانی آباد ہیں، اگر یہ روٹ بند ہو گیا تو قومی ایئر لائن کو مزید بھاری نقصان ہو گا، پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، پی آئی اے کو ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا کیلئے فلائیٹ آپریشن بند نہیں کرنا چاہئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے انکی رہائش گاہ پر چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید نے ملاقات کی جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک ہوئے ، چیئرمین اوورسیز پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
چودھری پرویزالٰہی کا ملاقات میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، پی آئی اے کو خسارے کا سامنا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا میں لاکھوں پاکستانی آباد ہیں، اگر یہ روٹ بند ہو گیا تو قومی ایئر لائن کو مزید بھاری نقصان ہو گا، پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں